فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پیپلزپارٹی نے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی نے فیصل واوڈا کی نااہلی کے باعث سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر اپنے امیدوار کا اعلان کیا ہے .

پیپلزپارٹی کی جانب سےصوبائی صدر نثار کھوڑو کو امیدوار نامزد کیا گیاہے .

نثار کھوڑو کو خالی نشست پر فارم جمع کروانے کے احکامات پارٹی قیادت سے مل گئے ہیں، وہ صوبائی الیکشن کمیشن سے نامزدگی فارم حاصل کرنے کے لیے کراچی روانہ ہو گئے ہیں . نثار کھوڑو کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، کھوڑو 7 بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوچکے ہیں، وہ سپیکر سندھ اسمبلی سمیت مختلف محکموں کے وزیر اور مشیر بھی رہ چکے ہیں .

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن سینیٹ کی خالی نشست پر 9 مارچ کو الیکشن کروائے گی .

. .

متعلقہ خبریں