نیویارک(قدرت روزنامہ) ایسا شخص، جس سے آپ محبت کرتے ہوں، اس کے پہلو میں سونا طبی اعتبار سے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کر دیا ہے . ہندوستان ٹائمز کے مطابق یونیورسٹی کے ماہر ٹم گرے اور ان کی ٹیم نے سینکڑوں لوگوں پر تحقیق کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ اپنے محبوب کے پہلو میں سونے سے نہ صرف نیند جلدی آتی ہے بلکہ اس سے نیند کا معیار کئی گنا بہتر ہوتا ہے جس سے کئی طرح کے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں .
ٹم گرے کا کہنا تھا کہ ”جب آپ ایسے شخص کے پہلو میں سوتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہوں تو آپ کا ذہن پرسکون رہتا ہے اور آپ کو تحفظ کاایک احساس بھی ہوتا ہے . ایسے شخص کے پاس سونے سے جسم میں آکسی ٹوسن، سیروٹونین، ویسوپریسین، پرولیکٹن و دیگر ہارمونز کا اخراج زیادہ ہوتا ہے جو نیند کو پرسکون بناتے ہیں اور صحت کی مجموعی بہتری کے حوالے سے بھی بہت مفید ہوتے ہیں . یہی نہیں بلکہ ایسے لوگوں کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے اور ایسے لوگ ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ جیسے عارضوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں .
. .