اپنے محبوب شخص کے پہلو میں سونا طبی اعتبار سے کتنا فائدہ مند ہوسکتا ہے؟ دلچسپ انکشاف

نیویارک(قدرت روزنامہ) ایسا شخص، جس سے آپ محبت کرتے ہوں، اس کے پہلو میں سونا طبی اعتبار سے کتنا فائدہ مند ہوتا ہے؟ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں اس حوالے سے ایک دلچسپ انکشاف کر دیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یونیورسٹی کے ماہر ٹم گرے اور ان کی ٹیم نے سینکڑوں لوگوں پر تحقیق کے بعد نتائج میں بتایا ہے کہ اپنے محبوب کے پہلو میں سونے سے نہ صرف نیند جلدی آتی ہے بلکہ اس سے نیند کا معیار کئی گنا بہتر ہوتا ہے جس سے کئی طرح کے طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ 

ٹم گرے کا کہنا تھا کہ ”جب آپ ایسے شخص کے پہلو میں سوتے ہیں جس سے آپ محبت کرتے ہوں تو آپ کا ذہن پرسکون رہتا ہے اور آپ کو تحفظ کاایک احساس بھی ہوتا ہے۔ ایسے شخص کے پاس سونے سے جسم میں آکسی ٹوسن، سیروٹونین، ویسوپریسین، پرولیکٹن و دیگر ہارمونز کا اخراج زیادہ ہوتا ہے جو نیند کو پرسکون بناتے ہیں اور صحت کی مجموعی بہتری کے حوالے سے بھی بہت مفید ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ ایسے لوگوں کے دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بھی کم ہو جاتا ہے اور ایسے لوگ ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ جیسے عارضوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔

Recent Posts

کپتان اچھا مل جائے تو ٹیم گراؤنڈ میں پرفارم کرتی ہے: راشد لطیف

لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…

3 hours ago

عمران خان کی رہائی امریکہ کی مرضی پر منحصر نہیں ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…

3 hours ago

خانیوال، مدرسے سے واپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی سے اجتماعی زیادتی

خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…

4 hours ago

پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں آ گئے

لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…

4 hours ago

گھر بیٹھ کر تنقید کرنیوالوں کو تحریک انصاف کا نہیں سمجھتا:علی امین گنڈاپور

صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…

4 hours ago

قومی ٹیم بھارت سے کسی بھی ٹورنامنٹ میں میچ نہیں کھیلے گی، نجی ٹی وی کا سنسنی خیز دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…

5 hours ago