کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست کے ساتھ ہی ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی تاریخ میں سب سے بڑے مارجن سے شکست دی ہے .

ملتان سلطانز نے اپنے نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی .

پی ایس ایل کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کے لیے یہ سب سے بڑے مارجن کی شکست ہے . فاتح ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے ایونٹ میں 245 رنز کا بڑا ہندسہ سکور بورڈ پر سجا دی، کپتان محمد رضوان شان مسعود اور روسو نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا . کپتان محمد رضوان نے ناقابل شکست 83، ریلی روسو 71 اور شان مسعود 57 رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے، کوئٹہ کی جانب سے محمد عرفان، نسیم شاہ اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی . ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی . بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کرنے والے عمر اکمل نے نصف سنچری بنائی لیکن دوسرے اینڈ سے کسی نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وقفہ وقفہ سے وکٹیں گرتی رہیں، جیسن رائے 38، سرفراز احمد 17 رنز بنا سکے . کوئٹہ کی پوری ٹیم 128 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی، ملتان سلطانز کی جانب سے آصف آفریدی، ڈیوڈ ویلے، شاہ نواز دھانی اور خوشدل شاہ نے دو دو جبکہ عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کی .

. .

متعلقہ خبریں