کچھی میں قتل ہونے والے 5 افراد کا قاتل کا تعلق باپ پارٹی سے ہے،سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ سانحہ کچھی کو کمزور کرنے کیلئے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے،کچھی میں قتل ہونے والے 5 افراد کا قاتل کا تعلق باپ پارٹی سے ہے،میرے خلاف اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ میں نے جام کمال کو ووٹ دیا،وزیر اعلی بلو چستان ہمیں مجبور نہیں کریں کہ ہم بلوچستان بند کردیں، دوران احتجاج میرے ساتھ کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو اسکی ذمہ دار ی وزیر اعلی بلوچستان پر ہو گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو بلو چستان اسمبلی کے باہر ایوان گھوٹ کے لو احقین کے ہمراہ پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے صوبائی حکومت مزید صبر کا امتحان نہ لیں، قوم پرست اپنے مفادات کیلئے ہر جگہ پہنچتے ہیں مگر سانحہ کچھی پر خاموش ہیں جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے ہم احتجا ج سے نہیں اٹھیں گے، انہوں نے کہاکہ قومی شاہراہ بند کرکے لوگوں کو تکلیف دینے کے بجائے یہاں حکمرانوں کو تکلیف دینے کے لئے بیٹھے ہیں،انہوں نے کہاکہ مقتولین کی 12 سو ایکڑ زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے،بلوچستان حکومت قاتلوں کی پشت پناہی کررہی ہے ضلع کچھی میں 5 افراد کو قتل کیا گیا اور قاتل آج بھی دھنداتے پھر رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایک ایسے شخص کو وزیر اعلی بنایا گیا ہے جو 70 گھنٹے جاگتا اور 70 گھنٹے سوتا ہے، انہوں نے کہاکہ کچھی میں قتل ہونے والے 5 افراد کا قاتل کا تعلق باپ پارٹی سے ہے،ماضی میں قومی اسمبلی کی نشست پر ہرانے کیلئے اس ہی طرح سرکاری مشینری استعمال ہوا، انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے وفادار ہیں،ہمیں دوسری جانب دھکیلا جارہا ہے، ہمارے علاقے اور ہمیں پرامن رہنے دیا جائے، ہمیں بلوچستان کی اصل صورتحال عالمی میڈیا پر لانے پر مجبور نہیں کیا جائے، انہوں نے کہاکہ قاتلوں کی تصاویر میڈیا پر پبلش کرنے کیلئے سی ایم ہاوس سے فون کئے جاتے ہیں، وزیر اعلی نے ساڑھے تین ارب میں بلوچستان کا سودا کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے مسائل ہو نے کے باوجود اپنے بیٹوں اور اپنے لوگوں کے درمیان سڑکوں پر بیٹھا ہوں، 40 گھنٹے تک سندھ بلوچستان قومی شاہراہ بند ہوئی لیکن حکومت پر کوئی فرق نہیں پڑا، انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلو چستان ہمیں مجبور نہیں کریں کہ ہم بلوچستان بند کردیں، سانحہ کچھی کو کمزور کرنے کیلئے اداروں کو استعمال کیا جارہا ہے میرے خلاف اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ میں نے جام کمال کو ووٹ دیا، دوران احتجاج میرے ساتھ کوئی بھی واقعہ پیش آیا تو ذمہ دار وزیر اعلی بلوچستان ہونگے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

41 mins ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

43 mins ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago

رواں ہفتے ملک بھرمیں مہنگائی کی شرح میں کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) ملک میں گزشتہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں…

2 hours ago

”پتہ ہی نہیں چلا کہ کب شیطان نے مجھے ننگا کردیا تھا،، بالی ووڈ کو خیرباد کہنے والی ادکارہ کا بیان

ممبئی(قدرت روزنامہ) اسلام کیلئے بالی وڈ انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی اداکارہ ثناء خان…

2 hours ago

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے 26ستمبرسے یکم اکتوبر تک ملک بھر میں گرج…

2 hours ago