بلاول بھٹو نے عوامی مارچ کیلئے اے این پی کو آمادہ کرلیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو عوامی مارچ میں شرکت پر آمادہ کرلیا .

اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی .

اس موقع پر سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیئر بخاری بھی موجود تھے .

پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ایمل ولی خان اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی .

اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات پی پی چیئرمین کو اے این پی رہنما نے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے .

اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے عوامی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرانے پر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں