(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو عوامی مارچ میں شرکت پر آمادہ کرلیا۔
اسلام آباد میں بلاول بھٹو زرداری کی اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی خان سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر سینیٹر رضا ربانی، شیری رحمان، فیصل کریم کنڈی اور نیئر بخاری بھی موجود تھے۔
پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق ایمل ولی خان اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات پی پی چیئرمین کو اے این پی رہنما نے عوامی مارچ میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرادی ہے۔
اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو نے عوامی مارچ میں شرکت کی یقین دہانی کرانے پر ایمل ولی خان کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…
پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…
کراچی(قدرت روزنامہ)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے موسم کی تبدیلی کے دوران ائیرپورٹ کے رن وے…