(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے .
نوشہرہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ہے .
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی کیونکہ اپوزیشن کی کشتی خود ہچکولے کھارہی ہے .
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کبھی کامیاب نہیں ہوگی جبکہ بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی شکست اپوزیشن کا مقدر ہے .
اُن کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان مسجدوں میں جلسے نہ کریں، نہ ہی جنت اور دوزخ کے سرٹیفکیٹ بانٹیں، وہ اب کبھی بھی اقتدار میں نہیں آئیں گے .
پرویز خٹک نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمان ان لوگوں کو پارٹی میں شامل کر رہے ہیں، جن کے پاس دولت ہے .
. .