(قدرت روزنامہ)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق ایک ہفتے میں 28 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا .
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے میں پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لہسن 37 روپے 76 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ٹماٹر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے فی کلو اضافہ ہوا .
رپورٹ کے مطابق زندہ مرغی 6 روپے 21 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، ایک ہفتے میں ماچس کی ڈبیا 8 پیسے مہنگی ہوئی، گھی 3 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا .
ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دال چنا، دال مسور، دودھ، دہی بھی مہنگے ہوئے .
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 11 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 12 کی قیمتوں میں استحکام رہا، پیاز 51 پیسے اور آلو 33 پیسے فی کلو سستے ہوئے .
ادارہ شماریات کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 3 روپے 12 پیسے سستا ہوا، چینی 47 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ، دال ماش، ایل پی جی اور گڑ بھی سستا ہوا .
. .