بارڈر سیکیورٹی کے نظام میں عوام الناس کی سہولت کا خاص خیال رکھا جائے گا – کور کمانڈر کوئٹہ

  

(قدرت روزنامہ)کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ کے ہمراہ پشین کا دورہ

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے پشین میں گرینڈ لوئے جرگہ میں شرکت کی اور معززین سے خطاب کیا۔ جرگہ میں ممبرز صوبائی اسمبلی اصغر خان ترین، مولوی عبدالواحد صدیقی، عزیز اللہ آغا، پشین ، ژوب، قلعہ سیف اللہ، چمن کے ضلعی انتظامیہ کے افسران اور پشین ،ژوب، قلعہ سیف اللہ، موسی خیل اور چمن اضلاع کے قبائلی عمائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اور قبائلی عوام کے تعاون کی بدولت سرحدی علاقوں میں امن قائم ہوا ہے اور ترقی و خوشحالی کا راستہ ہموار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار بلوچستان کے عوام کی حفاظت اور خوشحالی کیلئے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ۔ قبائلی عوام کا قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون اور غیر متزلزل اعتماد ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں کی پسماندگی دور کرنے کے لیے ہم سب کو مل کر مسائل کے حل کی کوششیں کرنی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کہ عمائدین اور مشران کے احساس ذمہ داری اور تعاون کی بدولت لوگوں کی سہولت کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ کور کمانڈر نے عمائدین کی پاک افواج کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا ۔

اس موقع پر قبائلی معتبرین نے کہا کہ ہم پاک آرمی اور فرنٹیئر کور بلوچستان کی مخلصانہ کاوشوں اور بے پناہ قربانیوں کے قدر دان ہیں ۔ بارڈر سیکیورٹی اور مینجمنٹ کے حوالے سے علاقے کے لوگوں نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور منشیات اور غیر قانونی نقل و حرکت کے انسداد کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

عمائدین نے علاقے میں موجود چیک پوسٹوں میں کمی پر کور کمانڈر کا شکریہ ادا کیا۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردی اور جرائم کو مسترد کرتے ہیں اور ان کے خاتمے کے لیے اپنی معاشرتی ذمہ داری نبھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ وہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے ڈسٹرکٹ اور ڈویژن لیول پر کمیٹیوں کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ کور کمانڈر نے عمائدین اور علاقے کے عوام کی پاک افواج کی مسلسل اور مکمل حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پرامن اور خوشحال بلوچستان کی منزل کے حصول کو قومی ترجیح قرار دیا۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

2 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

2 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

3 hours ago