وزیراعظم کو جج کے خلاف کارروائی کا اختیار نہیں ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر وکلاء نے صحافی محسن بیگ کیس میں جج کے خلاف کارروائی سے متعلق کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اختیار نہیں ہے کہ وہ جج کے خلاف کارروائی کریں، بیان دھمکی آمیز ، عمران خان بادشاہ سلامت بننا چاہتے ہیں۔ سینئر وکیل لطیف کھوسہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کو اختیار نہیں ہے کہ وہ جج کے خلاف کارروائی کریں ، اگر وزیراعظم کو کوئی بات کرنا ہو تو متعلقہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے گزارش کریں گے ، وزیراعظم ، صدر پاکستان سمیت کابینہ کا کوئی بھی رکن کسی بھی جج کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتا۔
وزیراعظم کا بیان اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ عمران خان بادشاہ سلامت بننا چاہتے ہیں ، وزیراعظم کا بیان دھمکی کے زمرے میں آتا ہے ، اس کا مطلب یہ ہے جن ججز کے پاس مقدمات جائیں گے ان کے خلاف بھی کارروائی ہوسکتی ہے؟ اس سے بڑی توہین عدالت نہیں ہو سکتی، ایک بھی اہلکار سرکاری یونیفارم میں نہیں تھا۔

دوسری جانب ادھر سینئر وکیل عمران فیروز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے کہا کہ جج صاحب کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کی جا سکتی ہے ، اگر کسی آبزرویشن سے اختلاف ہے تو رٹ پٹیشن دائر کر سکتے ہیں ، فیصلے سے بہت سے چیزوں کو حذف کرنے کی مثالیں موجود ہیں ، حکومت کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف بیان سے کچھ نہیں ہو گا ، میرا نہیں خیال کہ اس میں کچھ میرٹ ہو گا۔

خیال رہے کہ محسن بیگ کیس میں حکومت نے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ حکومت نے محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ا یڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے نجی ٹی وی چینل کو بھی ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تصدیق بھی کی۔

Recent Posts

کسی ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر نہ کریں ، اداکارہ مشی خان کا مشورہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکارہ مشی خان نے ٹک ٹاکرز سمیت عام خواتین اور لڑکیوں کو مشورہ…

1 min ago

جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، شاہ محمود قریشی کو فرد جرم کے لیے 25 نومبر کو پیش کرنے کا حکم

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) انسداد دہشتگردی عدالت نے جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں فرد جرم…

4 mins ago

عمران خان کی رہائی کے لیے فوری بنیاد پر وکالت کی جائے، امریکی ارکان کانگریس کا بائیڈن کو خط

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکہ کے 46 ارکان کانگریس نے صدر جوبائیڈن کو خط لکھ دیا۔امریکی ارکان کانگریس…

21 mins ago

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

23 mins ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

3 hours ago