اسلام ابٓاد (قدرت روزنامہ)اٹارنی جنرل خالد خان نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللّٰہ نیازی کے بیان کی نفی کر تے ہوئے کہاہے کہ ایڈیشنل سیشن جج کے خلاف کوئی ریفرنس نہیں آرہا . ایک انٹرویومیں اٹارنی جنرل نے کہا کہ محسن بیگ کے کیس میں حکومت ایڈیشنل جج کے خلاف ریفرنس دائر نہیں کررہی .
اٹارنی جنرل نے کہا کہ ججز کے فیصلوں کی بنیاد پر اپیل کی جاسکتی ہے، جب تک کوئی ثبوت یا اپیلیٹ کورٹ کا فیصلہ جج کے مس کنڈکٹ کو ثابت نہ کردے، ریفرنس نہ بنائے جاسکتے ہیں، نہ بنائے جانے چاہئیں . ایڈووکیٹ جنرل کے ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف ریفرنس
دائر کرنیکی بات پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کوکوئی غلط فہمی ہوگئی ہے .
. .