مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور کی بادشاہی مسجد کا کنٹرول محکمہ اوقاف سے واپس لینے کی ہدایت کی ہے تاہم مسجد کے خطیب نے یہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے مسجد کسی اور ادارے کے حوالے کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے والڈ سٹی اتھارٹی کو خبردار کیا کہ وہ ان کے معاملات میں داخل اندازی نہ کرے۔
مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی اتھارٹی کی پرانی خواہش ہے کہ وہ بادشاہی مسجد پر قبضہ کرے لیکن ہم مسجد ایسے ہاتھوں میں نہیں دے گے جو کل کو اس کا غلط استعمال کریں۔

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ہمیں فنڈز دیں ہم ان کی دیکھ بھال کریں گے۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے مزید کہا کہ والڈ سٹی اتھارٹی 10 سال سے ہمارے پیچھے پڑی ہے۔اس کے اس کے پاس شاہی قلعہ ہے ، پہلے اس کو تو مکمل کر لے۔

ییاں اگر کوئی تعمیرات کام کرنا ہے تو ضرور آئیں لیکن قبضہ لینا چاہتے ہیں تو پھر وہ نہیں ہو سکتا۔انہں نے مزید کہا کہ وزیراعظم تک اصل باتط نہیں پہنچی اگر ہم اس محفل میں ہوتے ہیں تو انہیں حقیقت سے آگاہ کرتے۔

۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تاریخی بادشاہی مسجد کو محکمہ اوقاف سے لے کر والڈ سٹی اتھارٹی یا محکمہ سیاحت کو کنٹرول سونپنے بارے احکامات جاری کئے تھے ۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جو 12جولائی کو موسم کی خرابی کے باعث لاہور کے دورہ پر نہیں آسکے تھے ویڈیو لنک پر پنجاب کے مختلف محکموںسے متعلق اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار،صوبائی وزراء اور سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ بادشاہی مسجد تاریخی ورثہ ہے،اوقاف کے پاس اس کی دیکھ بھال کی استطاعت نہیں، تاریخی مسجد کومحکمہ اوقاف سے لے کر کرسیاحت یا والڈ سٹی کے کنٹرول میں دیدیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میںابھی تک کوئی نیا جنگل یا درختوں کا بڑا پراجیکٹ شروع نہیں کیاگیا۔ محکمہ جنگلات نے بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ سال 10کروڑدرخت لگائے ہیں اور اب آئندہ سال بھی اتنے درخت لگائیں گے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی سیاست میں قدم رکھیں گی؟ عمران خان کا اہلیہ سے متعلق بیان سامنے آگیا

عمران خان کی پارٹی تک رسائی روک دی گئی ہے، انہیں کٹ آف کردیا گیا…

6 mins ago

ایونٹ کی ” ٹرافی” کو کشمیر لے کر جانے پر بھارتی میڈیا سیخ پا ہوگیا

انڈین میڈیا نے زہر اُگلنا شروع کردیا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز ٹرافی کا میزبان ملک…

15 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان کے سخت موقف پر ”نیا آپشن” بھی آگیا

کچھ لو کچھ دو کی پالیسی پر غور کیا جانے لگا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئینز…

18 mins ago

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

39 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

53 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

1 hour ago