کھنڈالہ (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار و اداکار فرحان اختر آج اپنی گرل فرینڈ شیبانی سے دوسری شادی کرنے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر کی شادی جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کے کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس میں ہوگی۔
جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا کھنڈالہ میں واقع فارم ہاؤس خوبصورت پہاڑیوں کے درمیان ہے، یہ یقینی طور پر جوڑے کی شادی کے لیے ایک رومانوی جگہ ہوگی۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہمانوں کو دوپہر تک فارم ہاؤس میں پہنچنے کا کہا گیا ہے، فارم ہاؤس کے اندر شادی کی تیاریاں بھی بڑی خاموشی سے جاری ہیں۔
شادی میں شرکت کے لیے آئے چند مہمان پہلے ہی گیسٹ ہاؤس پہنچ چکے ہیں جو فارم ہاؤس سے بمشکل دو منٹ کی مسافت پر ہے جبکہ شیبانی کا خاندان فارم ہاؤس سے کچھ فاصلے پر مقیم ہے۔
کہا جارہا ہے کہ شادی میں تقریباً 100 مہمانوں کی آمد متوقع ہے۔
شادی کے لیے گاڑیوں کی بکنگ بھی کرائی گئی ہے تاہم بہت سے مہمان اپنی گاڑیوں میں پہنچیں گے۔
یاد رہے کہ فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر نکاح کریں گے نہ مراٹھی شادی کے تحت کوئی رسم ادا کی جائے گی۔کہا جارہا ہے کہ جوڑے نے ایک دوسرے کے مذہبی پس منظر اور عقائد کو اپنے خاص دن سے دور رکھنے کے لیے روایتی شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فرحان اختر اور شیبانی ڈانڈیکر اپنی شادی کو نہایت ہی سادہ رکھتے ہوئے قریبی عزیز و اقارب کے سامنے ساری زندگی ایک دوسرے کا ساتھ نبھانے کی قسمیں کھائیں گے۔
فرحان اور شیبانی نے الگ الگ قسمیں لکھی ہیں جو وہ شادی کے دن تمام مہمانوں کی موجودگی میں پڑھ کر سنائیں گے۔گزشتہ دنوں فرحان اختر اور اُن کی گرل فرینڈ شیبانی ڈانڈیکر کی رسمِ حنا کی گئی جس کی چند تصاویر منظرِ عام پر آئی تھیں۔
تصاویر میں کچھ خواتین کو دیکھا گیا جنہوں نے پیلے رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے جبکہ ان میں ایک خاتون اداکارہ ریا چکرورتی ہیں، جو دلہن کی قریبی دوست ہیں۔
خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا ۔فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔
سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…
لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…
پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…
شہری اس سال کی چھٹی کے حوالے سے حکومت کے اعلان کے لیے بے تاب…