(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اپنے لوگ انکے خلاف ہو چکے ہیں . ہمارے ساتھ حکومتی لوگ رابطے میں ہیں مناسب وقت پرسامنے لائیں گے .
رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس کچھ نہیں تویہ وزراتیں کیوں بانٹتے پھر رہے ہیں . یہ ایک ایک حلقے میں 2 ،2 ارب روپے کے فنڈز جاری کر رہے ہیں . قومی اسمبلی میں 7 اور پنجاب میں 14 ووٹ کم ہیں .
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے لانگ مارچ کا آپشن بھی ہے احتجاج بھی کریں گے . عدم اعتماد بھی ہوگا، ہمیں امید ہے کہ عوام کی دعاؤں سے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی .
ان کا کہنا ہے کہ نیب کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے . وزیراعظم کا ایک ہی موٹو ہے، مخالفین سےانتقام لینا .
انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میرے خلاف کیسز بنانے میں خود شریک رہے لیکن ساڑھے تین سال سے یہ ان کیسز میں کچھ ثابت نہ کرسکے .
. .