جاوید میانداد کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر تبصرہ

(قدرت روزنامہ)لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام میں ایک مرد کے لیے 4 شادیاں جائز ہیں، جو کرسکتا ہے وہ کرلے .

معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے پی ایس ایل کے حوالے سے بول نیوز کے خصوصی پروگرام ’سرف ایکسل پی ایس ایل کھیل کا جنون‘ میں شرکت کی .


عامر لیاقت کی تیسری شادی کے حوالے سے جاوید میانداد نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہے اور اسلام میں ایک مرد کے لیے 4 شادیاں جائز ہیں، جو کرسکتا ہے وہ کرلے .
جاوید میانداد نے کہا کہ عامر لیاقت نے شادی کی ہے کوئی جاسوس تو نہیں چھوڑا، پھر اس پر باتیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں .
لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کے معاملے میں کچھ بھی بولنے کی ضرورت نہیں، ہر شخص کو اپنی قبر میں جانا ہے .
واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں اپنی تیسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں