جاوید میانداد کا ڈاکٹر عامر لیاقت کی تیسری شادی پر تبصرہ

(قدرت روزنامہ)لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے حوالے سے کہا ہے کہ اسلام میں ایک مرد کے لیے 4 شادیاں جائز ہیں، جو کرسکتا ہے وہ کرلے۔

معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے پی ایس ایل کے حوالے سے بول نیوز کے خصوصی پروگرام ’سرف ایکسل پی ایس ایل کھیل کا جنون‘ میں شرکت کی۔
عامر لیاقت کی تیسری شادی کے حوالے سے جاوید میانداد نے کہا کہ ہم سب مسلمان ہے اور اسلام میں ایک مرد کے لیے 4 شادیاں جائز ہیں، جو کرسکتا ہے وہ کرلے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ عامر لیاقت نے شادی کی ہے کوئی جاسوس تو نہیں چھوڑا، پھر اس پر باتیں کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔
لیجنڈ کرکٹر نے مزید کہا کہ ہمیں کسی کے معاملے میں کچھ بھی بولنے کی ضرورت نہیں، ہر شخص کو اپنی قبر میں جانا ہے۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت ان دنوں اپنی تیسری شادی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

Recent Posts

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ…

1 min ago

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

10 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

22 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

26 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

38 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

51 mins ago