(قدرت روزنامہ)فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 26 لاکھ طلباء کو اسکالرشپس دیں گے .
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا چاہتے ہیں .
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پیسے کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہ جائے، وزیراعظم نے اسکالرشپ پورٹل کا افتتاح کردیا ہے، ملک بھر میں 26 لاکھ طلبہ کو اسکالرشپس دیں گے .
فرخ حبیب نے کہا کہ اسکالرشپس میرٹ کی بنیاد پردی جائیں گی، 2 لاکھ اسکالرشپس اعلیٰ تعلیم کیلئے دیئے جائیں گے اور 45 ہزار سے کم تنخواہ والوں کی اسکالرشپ کا خرچ حکومت اٹھائے گی .
وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل یونیورسٹیز بھی بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دیں گے، ٹیکنیکل تعلیم کے حوالے سے ہم ایک لاکھ اسکالرشپس دے رہے ہیں .
انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات لارہے ہیں، کانووکیشن میں طلباء کو محنت کا ثمر ملتا ہے اور اس کے بعد طلباء کی عملی زندگی کا آغازہوتا ہے، طلباء کو نوکری لینے کی بجائے دینے والا بننا چاہیے .
. .