ملک بھر میں 26 لاکھ طلباء کو اسکالرشپس دیں گے، فرخ حبیب

(قدرت روزنامہ)فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 26 لاکھ طلباء کو اسکالرشپس دیں گے۔

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے فیصل آباد میں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پیسے کی کمی کے باعث تعلیم سے محروم نہ رہ جائے، وزیراعظم نے اسکالرشپ پورٹل کا افتتاح کردیا ہے، ملک بھر میں 26 لاکھ طلبہ کو اسکالرشپس دیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ اسکالرشپس میرٹ کی بنیاد پردی جائیں گی، 2 لاکھ اسکالرشپس اعلیٰ تعلیم کیلئے دیئے جائیں گے اور 45 ہزار سے کم تنخواہ والوں کی اسکالرشپ کا خرچ حکومت اٹھائے گی۔

وزیر مملکت کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل یونیورسٹیز بھی بنا رہے ہیں، نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم دیں گے، ٹیکنیکل تعلیم کے حوالے سے ہم ایک لاکھ اسکالرشپس دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید اصلاحات لارہے ہیں، کانووکیشن میں طلباء کو محنت کا ثمر ملتا ہے اور اس کے بعد طلباء کی عملی زندگی کا آغازہوتا ہے، طلباء کو نوکری لینے کی بجائے دینے والا بننا چاہیے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

2 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

4 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

4 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

4 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

4 hours ago