(قدرت روزنامہ)حوثی باغیوں نے بارودی مواد سے بھری کشتی کویمن کی بندرگاہ حودیدہ سے روانہ کیا تھا .
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری خبرایجنسی نے عرب اتحاد کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ بحیرہ احمرمیں حوثی باغیوں کی دھماکہ خیز مواد سے بھری کشتی تباہ کردی ہے .
عرب اتحاد کا مزید کہنا تھا کہ حوثی باغی اپنی کارروائیوں کے لئے یمن کی بندرگاہ حودیدہ کی بندرگاہ استعمال کررہے ہیں جو علاقے میں بحری تجارتی سرگرمیوں اورعالمی تجارت کے لئے خطرہ ہے .
واضح رہے کہ حوثی باغی حالیہ ہفتوں میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات پرمتعدد حملے کرچکے ہیں .
. .