(قدرت روزنامہ)کراچی میں اغوا، تشدد اور زیادتی کے بعد بے رحمی سے قتل کی جانیوالی بچی کے واقعے پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا کرم نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
شنیرا نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ چھوٹی بچی میری بیٹی کی ہم عمر تھی جو گھر سے باہر کھیلنے گئی اور واپس نہ لوٹی۔
انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ مجھے بتائیں کیسے میں اس معاملے پر بات نا کروں؟ یہ واقعہ میرے گھر سے محض 20 منٹ کی دوری پر ہوا ہے، یہ میرے شہر میں ہوا ہے، یہ میرے ملک میں ہورہا ہے۔
شنیرا نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا مجھے یہ بتانا بند کریں کہ یہ سب جگہ ہوتا رہتا ہے، یہ پاکستان میں ہورہا ہے اور میں اس کے خلاف تب تک آواز بلند کرنا بند نہیں کروں گی جب تک ہمارا ملک اس حوالے سے کچھ کرتا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں
انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ خون بہہ چکا ہے، اس حوالے سے لوگوں کو آگاہی نہیں فراہم کی جارہی اور نا ہی ایسے واقعات کو روکنے کیلئے کوئی اقدام کیے جارہے ہیں۔
شنیرا نے آخر میں لکھا آخر یہ سب کب ختم ہوگا؟
مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…
انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…
سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…
لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…