23 مارچ اور 27 کے درمیان بہت کچھ ہونے والا ہے

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملک کی سیاسی صورتحال سے متعلق ایک اور پیشن گوئی کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے بیان کہا کہ شیخ رشید کے بیان اورمن گھڑت کہانیاں سن کرحیرت ہوتی ہے ، ان کا مستقبل مجھے خراب نظرآرہا ہے۔ منظوروسان نے پیش گوئی کی کہ 23 مارچ اور 27 کے بیچ بہت کچھ ہونے والا ہے۔
قبل ازیں پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے وفاقی حکومت سے متعلق نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فروری اور مارچ حکومت کیلئے اہم ہے اور فروری اور مارچ میں وزيراعظم کے رہنے کے امکانات کم ہیں۔ چند روز قبل بھی منظور وسان نے بڑی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا ممکن ہے 23 مارچ کی پریڈ میں عمران خان کے بجائے کوئی اور شرکت کرے۔

منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2 مہینے بہت اہم ہیں، عمران خان کیلئے ایک کے بعد ایک بحران آئے گا، اسی سال عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں۔

رہنما پی پی پی نے کہا کہ دو ماہ بہت اہم ہیں، عمران خان ایسے فیصلے کروائیں گے جو مستقبل میں ان کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، میں خلائی مخلوق پر یقین نہیں رکھتا، لیکن معاملات سنگین نظر آرہے ہیں، اسی سال عام انتخابات ہوسکتے ہیں۔ مشیرزراعت سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کہ عمران خان کیلئے23 مارچ تک دن بہت اہم ہیں ، ہوسکتا ہے تحریکِ عدم اعتماد سے پہلے وزیراعظم اسمبلی تحلیل کردیں۔
منظور وسان نے پیشگوئی کی کہ اپوزیشن کے آپس کے اختلافات اپنی جگہ لیکن تحریک عدم اعتماد پر سب متفق ہیں اور حالات سے لگتا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، لیکن مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ اس تحریک سے پہلے ہی عمران خان اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔ اور آج ادھر ادھر گھومنے والے کل جیل میں بھی ہوسکتے ہیں۔

Recent Posts

خضدار جدید دور میں بھی سوئی گیس کی سہولیات سے محروم

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار سردیوں کی سیزن شروع ہوگئی لیکن بدقسمت شہرتاحال گیس جیسی سہولت سے محروم…

1 min ago

منی لانڈرنگ مقدمے کا تحریری حکم نامہ جاری، پرویز الہی ذاتی حیثیت میں طلب

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت نے پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ کے خلاف…

2 mins ago

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جاری، عمران خان سمیت دیگر پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سانحہ 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت…

5 mins ago

کوہلو میں کارروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 9 ملزمان گرفتار

کوہلو(قدرت روزنامہ)لیویز فورس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو…

8 mins ago

محمد رضوان نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی ٹوینٹی میں کسے ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑا دعویٰ

کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کے بعد شاہینوں کو…

13 mins ago

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل، شہریوں نے گرم کپڑوں اور ہیٹر کا استعمال شروع کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر داخل ،شہریوں نے گرم…

14 mins ago