کراچی (قدرت روزنامہ) نوری بینڈ کے معروف گلوکار علی نور پر صحافی عائشہ بنت راشد نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے . عائشہ نے انسٹاگرام پر گلوکارہ کے ساتھ واٹس ایپ چیٹ (گفتگو) کے سکرین شاٹس شیئر کیے جس میں انہوں نے درندہ قرار دیتے ہوئے جنسی ہراسانی کے واقعے کا تذکرہ کیا .
گلوکار نے فوری طور پر خاتون صحافی کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اپنے گانے کی تشہیر کیلئے کوئی پی آر مہم نہیں ہے بلکہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے جس میں مجھے بلاوجہ پھنسایا جارہا ہے . انہوں نے کہا کہ میں
اپنے گانے کو 22 تاریخ کو ریلیز کرنا چاہتا ہوں، یہ گانا میری زندگی میں کیے جانا والا سب سے زیادہ درد و تکلیف سے بھرا گانا ہوگا . اداکار نے یہ بھی کہا کہ میں تمام لوگوں کے جواب 25 کو دوں گا، تب تک بھلے آپ لوگ مجھے نفرت آمیز پیغامات بھیجتے رہیں، مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا .
. .