وزیراعظم عمران خان اور یورپی ملک آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ، کیابات چیت ہوئی ؟ جانئے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان سے آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامہ کی ٹیلیفونگ گفتگو ہوئی جس دوران افغان صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ آسٹریا کے چانسلر سے شمالی علاقہ جات میں سیاحت پر تعاون اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی ، آسٹریا کے چانسلر کارل نیہامہ نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ کال پر گفتگو بہت اچھی رہی ، افغانستان کی صورتحال پر بات کی اور افغانستان کو انسانی امداد فراہم کر کے مستحکم کرنے پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی .
ان کا کہناتھا کہ کال کے دوران دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا . عمران خان نے آسٹریا کے چانسلر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی .
. .