شہباز شریف اب بھی تاریخیں لینے کی کوشش میں ہیں، حسان خاور

(قدرت روزنامہ)ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اب بھی تاریخیں لینے کی کوشش میں ہیں، یہ کیسے بے گناہ ہیں جو چاہتے ہیں انصاف کا پہیہ ہی نہ چلے، آپ کے مل کے ملازمین کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔

راولپنڈی کمشنر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ منڈی بہاؤالدین کے جلسے نے بتا دیا عوام کس کے ساتھ ہیں، اپوزیشن کبھی ایک تو کبھی دوسرے دروازے پر جارہی ہے، اپوزیشن تمام کام چھوڑ کے 2023 الیکشن کی تیاری کرے۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن کے عوام بھی صحت کارڑ سے مستفید ہوں گے، نیا پاکستان صحت کارڑ نے غریب اور امیر کا فرق مٹا دیا ہے، پاکستان کے ہیلتھ نظام میں صحت کارڈ ایک انقلابی قدم ہے، سندھ کے حکمرانوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی ہیلتھ کارڈ پر آئیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی ڈویژن میں ساڑھے 300 ارب کے ترقیاتی منصوبے چل رہے ہیں، نالہ لئی ایکسپریس منصوبہ بھی جلد شروع کررہے ہیں، اٹک میں 200 بیڈ کے مدر اینڈ چائلڈ اسپتال پر تیزی سے کام جاری ہے، بدقسمتی سے صوبے میں نئے تفریحی مقامات نہیں بنائے گئے، صوبے میں نئے تفریحی مقامات سے متعلق کام کررہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تین ڈیم اس وقت زیر تعمیر ہیں، راولپنڈی ڈویژن میں صحت کے شعبے میں تیزی سے کام ہورہا ہے۔

حسان خاور کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ مری تکلیف دے واقعہ تھا، روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں، مری کے اندر سیاحت کے فلو کو کم کرنے جارہے ہیں، مری کے پورے راستے میں ایس ایم ڈیز لگانے جارہے ہیں، ایس ایم ڈیز لگانے میں ورلڈ بینک ہماری معاونت کرے گا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ آزادی صحافت کا قائل ہوں لیکن آزادی کے بھی حدود و قیود ہیں، محسن بیگ کے خلاف مراد سعید نے اپنا قانونی حق حاصل کیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف سے قرض دلوانے میں آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا، شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف کا کہناہے کہ آئی ایم ایف پروگرام دلوانے…

3 hours ago

فلم ’کالکی 2898‘ میں پربھاس کو ‘جوکر’ کہنے پر ارشاد وارثی کی وضاحت

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ارشاد وارثی نے سائنس فکشن فلم کالکی 2898 اے ڈی کے…

3 hours ago

ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بلے باز سچن ٹنڈولکر…

3 hours ago

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

4 hours ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

4 hours ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

5 hours ago