عمران خان اور محسن بیگ کی دوستی سے دشمنی تک کی کہانی!!! کب کیا ہوا؟ مشترکہ دوست مبشر لقمان کی زبانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر صحافی سلیم صافی کے یوٹیوب ولاگ میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان نے محسن بیگ اور عمران خان کے تعلقات کے بارے میں بڑا انکشاف کر دیا ۔ مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ محسن بیگ کا عمران خان کیساتھ بڑا پرانا تعلق تھا ، اس میں اور بھی بہت سارے لوگ ہیں جن میں کچھ اس دنیا

سے رخصت ہو گئے ہیں جبکہ کچھ موجود ہیں ۔ سینئر اینکر کا کہنا تھا کہ محسن بیگ اور میرے سمیت سب کا یہ خیال تھا کہ یہ شخص سپر سٹار ہے اور یہ ملک و قوم کیلئے ایک بہترین شخص ثابت ہو سکتا ہے ، ان لوگوں نے بھی اچھا سمجھا تھا جنہوں نے اس جماعت کو جوائن کیا ، لاہور کے جلسے کے بعد جنہوں نے ملک کیلئے تحریک انصاف کو بہتر سمجھا تھا وہ بھی اب رو رہے ہیں ، کیونکہ ہوا یہ ہے کہ جنہو ں لوگوں کیخلاف ہم کینٹینر پر کھڑے تھے وہی لوگ حکمران بن گئے ،جب ہم روز کینٹنر پر ہوتے تھے جبکہ یہ لوگ آٹھ سے دس بجے کے شوز میں برا بھلا کہہ رہے ہوتے تھے ، عمران خان کے اوپر تنقید کر رہے ہوتے تھے وہی لوگ آج نامور ترجمان ہیں ۔ سینئر اینکر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں غلط ہوتی ہیں اور کچھ غلط کروائی جاتی ہیں میں ابھی بھی یہ سمجھتا ہوں کہ عمران خان کے اردگرد کچھ لوگ ہیں ، جو ان سے غلط فیصلے کروا رہے ہیں ، میں ان کے نام بھی لے سکتا ہوں جیسے شہزاد اکبر نے بہت غلط فیصلے کروائے ، میں سمجھتا ہوں کہ اعظم خان جو ہیں ان کی وجہ سے بڑے غلط فیصلے ہوئے ، یہ میرے رائے ہے اور میری رائے حتمی تو نہیں ہے ۔ جو بات محسن بیگ صاحب کی عمران خان کیساتھ ہے وہ بھی میری اور آپ کی طرح ہے ، ہم لوگ بھی جذباتی ہیں اور وہ دونوں بھی جذباتی ہیں ، جذبات میں دونوں کو یہ سمجھ نہیں آیا کہ ہم نے کہاں تک جانا اور کس لیول پر بات کرنی ہے ۔ مزیدانہوں نے کیا کہا ، ویڈیو میں ملاحظہ کریں ۔

Recent Posts

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

8 mins ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

31 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

55 mins ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

1 hour ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

2 hours ago