لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان عوام کی مزید بددُعائیں نہ لیں۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کرنے جا رہی ہے اور عوام کو اب مہنگا ترین وزیر اعظم قبول نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، کاروباری برادری پریشان، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں۔ حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے کمی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
شہباز شریف نے کہا کہ حکومت مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین کو قابو کرنے میں مصروف ہے لیکن عوام کی سانس بند کرنے والے اب اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کا چولہا نہیں جل رہا لیکن ان کا دل جل رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…
کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…
گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…
لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…