قلندرز اوراسلام آباد کے مقابلے سے قبل امریکی سفیر اور امریکی قونصلرجنرل کے درمیان ’ فیس بک‘ پر میچ پڑ گیا

 لاہور (قدرت روزنامہ)آج شام ساڑھے سات بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آمنا سامنا ہونے جارہا ہے لیکن اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانوں کے قونصلر جنرل کے درمیان ’ میچ ‘ پڑ گیاہے .

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانےمیں امریکی سفیر  نے فیس بک پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ، امریکی سفیر نے تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ پکڑے کھڑے ہیں اور ساتھ ہی دوسری تصویر میں بیٹ تھامے ہوئے ایکشن میں ہیں .

امریکی سفیر کا کہناتھا کہ ’’ بے شک لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے لیکن ہمیں اپنی گھریلو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ،جو بہتر ہو جیت اس کا نصیب ہو . ‘‘

اسلام آبادمیں امریکی سفیر کے پیغام کے جواب میں لاہور کے امریکی سفارتخانے میں تعینات قونصلر جنرل بھی میدان میں آئے ، انہوں نے لاہور قلندرز کی ٹیم کی شرٹ زیب تن کی اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی، ساتھ ہی پیغام میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو مینشن بھی کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ’’ آج لاہور اور اسلام آباد کا آمنا سامنا ہونے جارہاہے ، اور قونصلر جنرل ’’میکانیول‘‘ اپنی مقامی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں ، آپ کیلئے چیلنج ہے کہ کیا آپ کی ٹیم حیران کن لاہور قلندرز کو شکست دے پائے گی ؟ .  

. .

متعلقہ خبریں