قلندرز اوراسلام آباد کے مقابلے سے قبل امریکی سفیر اور امریکی قونصلرجنرل کے درمیان ’ فیس بک‘ پر میچ پڑ گیا

 لاہور (قدرت روزنامہ)آج شام ساڑھے سات بجے لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا آمنا سامنا ہونے جارہا ہے لیکن اس سے قبل لاہور اور اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانوں کے قونصلر جنرل کے درمیان ’ میچ ‘ پڑ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانےمیں امریکی سفیر  نے فیس بک پر اپنی ٹیم کو سپورٹ کرتے ہوئے پیغام جاری کیا ، امریکی سفیر نے تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی شرٹ پکڑے کھڑے ہیں اور ساتھ ہی دوسری تصویر میں بیٹ تھامے ہوئے ایکشن میں ہیں۔ امریکی سفیر کا کہناتھا کہ ’’ بے شک لاہور قلندرز مضبوط ٹیم ہے لیکن ہمیں اپنی گھریلو ٹیم کو سپورٹ کرنا چاہیے ،جو بہتر ہو جیت اس کا نصیب ہو ۔‘‘

اسلام آبادمیں امریکی سفیر کے پیغام کے جواب میں لاہور کے امریکی سفارتخانے میں تعینات قونصلر جنرل بھی میدان میں آئے ، انہوں نے لاہور قلندرز کی ٹیم کی شرٹ زیب تن کی اور تصویر سوشل میڈیا پر ڈالی، ساتھ ہی پیغام میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کو مینشن بھی کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ ’’ آج لاہور اور اسلام آباد کا آمنا سامنا ہونے جارہاہے ، اور قونصلر جنرل ’’میکانیول‘‘ اپنی مقامی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں ، آپ کیلئے چیلنج ہے کہ کیا آپ کی ٹیم حیران کن لاہور قلندرز کو شکست دے پائے گی ؟۔ 

Recent Posts

حماد اظہر جلسہ گاہ میں موجود، پولیس گرفتار کرنے کیلیے متحرک ہوگئی

لاہور(قدرت روزنامہ) حماد اظہر کی جلسہ گاہ میں موجودگی پر پولیس ان کی گرفتاری کے…

1 min ago

ڈپٹی وزیر اعظم کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈپٹی وزیر اعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں اصلاحات کا…

24 mins ago

پاکستان تحریک انصاف میں بڑا عہدہ 14 دن سے خالی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف میں جنرل سیکریٹری کا عہدہ تاحال 14 دن سے…

48 mins ago

کراچی میں ملزمان ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو قتل کرکے اسلحہ چھین کر فرار

کراچی(قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ کیماڑی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دن دیہاڑے موٹر…

58 mins ago

تھانے پر حملے کا مقدمہ؛ پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار

کراچی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی کو تھانے پر حملے کے…

1 hour ago

پیپلز پارٹی کی رہنما ثمینہ گھرکی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست واپس مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے پنجاب سے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کی مخصوص نشست…

1 hour ago