مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغازہوگیا،امت مسلمہ کیلئے بڑی خبر آگئی

مکہ المکرمہ(قدرت روزنامہ) مسجد حرام میں توسیعی منصوبے کے’فیز 3‘ کا آغاز ہوگیا . حرمین شریفین کی انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد مسجد حرام میں نمازیوں، حجاج اور معتمرین کے لیے مزید گنجائش پیدا ہوجائے گی .

توسیع کے بعد مسجد حرام کا اجمالی رقبہ 519149 مربع میٹر ہوجائے گا، منصوبے کے لیے الیکٹراک میکینک سسٹم اورتعمیراتی سرگرمیوں کے لیے 60 مختلف کمپنیوں کو پرمٹ جاری کیے گئے ہیں . جاری بیان کے مطابق توسیعی منصوبے میں مطاف کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے . توسیع کے دوران دروازوں، مرکزی میناروں سمیت داخلی راستوں باب شاہ عبدالعزیز، باب العمرہ اور باب الفتح کی توسیع بھی شامل ہے . انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل مطاف عمارت کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ وزارت خزانہ کے تعاون سے حرم مکی کے توسیع پراجیکٹ میں بنیادی ڈھانچے اوردیگربنیادی سروسز کو بھی مکمل کرلیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں