وہ کرکٹ ٹیم جس کے 18 سال بعد پاکستا ن آنے کے امکانات ،کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے زبردست خبر آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے پاکستان میں آ کر ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سیریز کھیلنے کے امکانات روشن ہوتے دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے ماہرین بھیجنے کا فیصلہ کر لیاہے جوکہ آئندہ ماہ پہنچیں گے ۔ اگر نیوزی لینڈ دورے کا حتمی فیصلہ کرتی ہے تو یہ 18 سال بعد پاکستان آ ئے گی ، اس سے قبل ٹیم 2003 میں
آخری بار کھیلنے آئی تھی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ستمبر ، اکتوبر میں وائٹ بال سیریز شیڈول ہیں ، نیوزی لینڈ کرکٹ بور دورہ پاکستان سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا ، اس سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے نیوزی لینڈ نے سیکیورٹی ماہرین کی خدمات لی ہیں ، سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکا سن آئند ہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے ، رگ ڈیکاسن لاہور ، کراچی اور روالپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکیورٹی ادارے سیکیورٹی ماہر رگ ڈیکاسن مختلف اوقات میں پاکستان میں میچز اور سیریز کیلئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزلے لے چکے ہیں۔نیوزی لینڈ کرکٹ سیکیورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوینٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں ، لیکن پی سی بی نے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی ٹوینٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کررکھی ہے۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی ٹیم 2003 میں آخر مرتبہ پاکستان آئی تھی ۔

Recent Posts

4 ماہ میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 43 روپے کی کمی!اشیائے ضروریہ پر کتنا اور کیسا اثر پڑا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت نے مئی کے بعد سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں…

1 min ago

بھوک پر قابو پانے کے لیے زمبابوے کا 200 ہاتھیوں کو ذبح کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے خشک سالی اور جنگلات میں لگنے والی آگ…

8 mins ago

کورونا ویکسین سے متعلق منفی خبروں کے بعد بل گیٹس اور بیٹی کے تعلق میں دراڑیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بل گیٹس کی بیٹی فیب گیٹس نے کورونا ویکسین سے متعلق اپنے…

15 mins ago

قومی ترانے کی بے ادبی، پاکستان نے افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان نے قومی ترانے پر کھڑے نہ ہونے کے معاملے پر افغان…

39 mins ago

ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر اروشی روٹیلا میدان میں آگئیں

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت کے ساتھ تعلقات…

6 hours ago

آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے، وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے…

6 hours ago