’’ میری خواہش ہے کہ میں محمد رضوان سے ۔۔۔۔‘‘قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی ’ افشاں نورین‘ نے اپنی خواہش کا اظہار کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ٹیسٹ کرکٹر احسان عادل کی بہن اور قومی ہاکی ٹیم کی کھلاڑی افشاں نورین کرکٹر محمد رضوان کی فین نکلیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والے میچ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہاکی پلیئر افشاں نورین نے کہا کہ آج میں پہلی بار کرکٹمیچ دیکھنے آئی ہوں، مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی لیگ کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ میچ سے لطف اندوز تو ہوئی ہوں لیکن میری خواہش تھی کہ میں اپنے بھائی کو کھیلتا ہوا دیکھوں کیونکہ میرا بھائی احسان عادل سے وعدہ تھا کہ میں ان کے ساتھ ہی میچ دیکھوں گی۔

افشاں کا کہنا تھاکہ مجھے ‘ہمارے ہیروز’ کے سلسلے میں اسٹیڈیم آنا پڑا تو احسان عادل نے کہا کہ افشاں آج تم وعدہ توڑ رہی ہو لیکن مجھے اسٹیڈیم آنا تھا تو بھائی کی کمی محسوس کررہی ہوں، کاش وہ بھی کھیل رہے ہوتے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، امید ہے ہاکی بھی اسی طرح بحال ہوگی، ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور ہمارے وزیر اعظم خود ایک کھلاڑی ہیں لہٰذا انھیں چاہیے کہ وہ ہاکی کو بھی فروغ دیں۔ اپنے پسندیدہ کرکٹر کے حوالے سے افشاں نورین نے بتایا کہ محمد رضوان پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میری خواہش ہے میں ان سے ملاقات کروں، میں ان کی مداح ہوں اور وہ گراؤنڈ میں جس طرح سب سنبھالتے ہیں میں ان سے سیکھنا چاہتی ہوں۔

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

5 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

21 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

38 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

47 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

58 mins ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

1 hour ago