تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سراۓمغل میں سگے بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو پچھلے 3 ماہ سے زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کر لیا، 50 سالہ سیما بی بی کو ذہنی توازن درست نہ ہونے کا بہانہ بنا کر بھائی اور بیٹے نے پاؤں میں لوہے کی زنجیریں باندھ کر قید کیا . ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئی زنجیروں میں جکڑی سیما بی بی کو گھر سے بازیاب کروا کر بیٹے ساجد کو گرفتار کر لیا . پولیس کا کہنا ہے کہ سیما بی بی کو تھانہ سرائے مغل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی تحریری درخواست پر خاتون کے بھائی سلیم، بیٹے ساجد اور بھابھی کبریٰ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے . متاثرہ خاتون کا کہنا ہے میرا ذہنی توازن بلکل ٹھیک ہے، میرے بیٹے ساجد، بھائی سلیم اور بھابی کبریٰ نے مجھے زبردستی زنجیریں باندھ کر قید کیا . مجھ پر تشدد کرتے تھے اور میرے پیسے بھی مجھ سے چھین لیے . ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سیما بی بی کو دارلامان میں منتقل کی جائے گا . . .
(قدرت روزنامہ) پتوکی میں بیٹے نے ماموں کیساتھ مل کر ماں کو زنجیروں میں جکڑ دیا . بیٹے نے ماں کو تین ماہ زنجیروں سے باندھے رکھا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کراکرملزم کو گرفتار کرلیا .
متعلقہ خبریں