خون سفید، بدبخت بیٹے نے ماں کو زنجیروں میں جکڑ دیا


(قدرت روزنامہ) پتوکی میں بیٹے نے ماموں کیساتھ مل کر ماں کو زنجیروں میں جکڑ دیا۔بیٹے نے ماں کو تین ماہ زنجیروں سے باندھے رکھا، پولیس نے خاتون کو بازیاب کراکرملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سراۓمغل میں سگے بیٹے نے ماموں کے ساتھ مل کر ماں کو پچھلے 3 ماہ سے زنجیروں سے باندھ کر گھر میں قید کر لیا، 50 سالہ سیما بی بی کو ذہنی توازن درست نہ ہونے کا بہانہ بنا کر بھائی اور بیٹے نے پاؤں میں لوہے کی زنجیریں باندھ کر قید کیا۔ ڈی ایس پی پتوکی آصف حنیف نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئی زنجیروں میں جکڑی سیما بی بی کو گھر سے بازیاب کروا کر بیٹے ساجد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سیما بی بی کو تھانہ سرائے مغل منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی تحریری درخواست پر خاتون کے بھائی سلیم، بیٹے ساجد اور بھابھی کبریٰ کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ متاثرہ خاتون کا کہنا ہے میرا ذہنی توازن بلکل ٹھیک ہے، میرے بیٹے ساجد، بھائی سلیم اور بھابی کبریٰ نے مجھے زبردستی زنجیریں باندھ کر قید کیا۔ مجھ پر تشدد کرتے تھے اور میرے پیسے بھی مجھ سے چھین لیے۔ ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سیما بی بی کو دارلامان میں منتقل کی جائے گا۔

Recent Posts

بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے پالیسی مراعات میں اضافہ کیا جا رہا ہے، ویلتھ پاک

کراچی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ماہی گیری کے شعبے کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کے لیے…

6 mins ago

جیکب آباد، لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی

جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جیکب آباد میں لیکچرار نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ تفصیلات…

13 mins ago

بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے رواں مالی…

23 mins ago

پنجگور، لاپتہ عابد اور صابر نور کی بازیابی کیلئےلواحقین کی جانب سے احتجاجی ریلی اور مظاہرہ

پنجگور(قدرت روزنامہ)گزشتہ روز پنجگور چتکان سے دو لاپتہ بھائیوں عابد نور آور صابر نور کی…

33 mins ago

صوبائی حکومت کی نجکاری پالیسی کو کسی صورت قبول نہیں کرینگے، ہیلتھ گرینڈ الائنس کا کوئٹہ میں احتجاجی ریلی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)گرینڈ ہیلتھ الائنس کے زیر اہتمام بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی مجوزہ نجکاری ،…

39 mins ago

پنجگور میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے ڈمب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں…

46 mins ago