اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پشاور زلمی کے دو اہم غیر ملکی کھلاڑی اسکواڈ سے باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے ایسے موقع پر دو اہم غیر ملکی کھلاڑی کی خدمات سے محروم ہونا پڑ رہا ہے جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے کوالیفائر مرحلہ شروع ہونے میں صرف 4 روز باقی رہ گئے ہیں۔
انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور انجری کی وجہ سے پی ایس ایل کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے شرفین ردرفورڈ نے ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ سے علیحدگی اختیار کرلی۔
دونوں کھلاڑی اسکواڈ کو چھوڑ کر وطن روانہ ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے بیٹنگ آل راؤنڈر بینی ہوول نے بطور متبادل کھلاڑی پشاور زلمی کو جوائن کرلیا ہے۔واضح رہے کہ پشاور زلمی کو اپنا آخری لیگ میچ 21 فروری کو لاہور قلندرز کے خلاف کھیلنا ہے جبکہ پشاور کی ٹیم کوالیفائیر مرحلے میں پہلے ہی رسائی حاصل کر چکی ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن کا سلسلہ ایوب…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پارلیمان سے ججز کی تعداد اور سروسز چیف کی مدت بڑھانے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…