سیٹیزن پورٹل کی کارروائی ، 52 سال بعد زمین حقدار کو مل گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان سٹیزن پورٹل (پی سی پی) نے شہری کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سالوں پہلے قبضہ کی گئی زمین واپس دلوا دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سیٹیزن پورٹل کی ویب سائٹ پر ایک شہری نے قبضہ مافیا کے خلاف شکایت کی جس پر فوری طور پر کارروائی کی گئی۔ متعلقہ انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے 52 سال سے زیر قبضہ زمین شکایت کنندہ کو واپس دلوا دی۔

وزیرآباد میں قبضہ مافیا کے خلاف ایک سائل نے شکایت درج کروائی تھی۔ شکایت کنندہ کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے کئی سال قبل ٹھیکے پر دی گئی 3 کروڑ مالیت کی اراضی پر قبضہ کر رکھا تھا، اراضی کا مالک ایک طویل عرصہ سے ٹھیکے کی رقم سے محروم تھا۔ زمین واپس دلوانے پر مسقط میں مقیم پاکستانی درخواست گزار محمد علی نے وزیراعظم عمران خان اور سٹیزن پورٹل کا شکریہ ادا کیا ۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2018ء میں وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پاکستان سیٹیزن پورٹل بنایا گیا تھا۔ اس کے تحت لوگ ملک بھر سے کسی بھی سرکاری محکمے، بلدیاتی اداروں اور دیگر کے خلاف شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ اس پلیٹ فارم نے عام آدمی کو صحیح معنوں میں باراختیار بناتے ہوئے اپنی شکایات کے ازالے کے لئے آواز فراہم کی ہے۔

گذشتہ ماہ سٹیزن پورٹل نے سائل کے 16 ماہ سے پھنسے کیس کو ایک ماہ میں حل کروا دیا۔ سائل نے اپنے مرحوم باپ کے واجبات کی ادائیگی نہ ہونے پر شکایت کی تھی، مرحوم منظور احمد نے اپنی زندگی میں واجبات کی وصولی کے لیے متعلقہ محکمے کو شکایت کی تھی۔ منظور احمد مرحوم کا بیٹا بھی والد کے واجبات کے لیے دفتروں کے چکر لگاتا رہا لیکن شنوائی نہیں ہو سکی۔ سٹیزن پورٹل کے ایکشن کے بعد سائل کے مرحوم باپ کے تمام واجبات کی ادائیگی کروا دی گئی، فوری مسئلہ حل ہونے پر سائل نے وزیراعظم عمران خان اور پی ایم ڈی یو کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ جبکہ گذشتہ برس دسمبر میں سیٹیزن پورٹل پر ایک شکایت نے شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس دلوا دیا تھا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے دادی کی زمین نہ ملنے پر سیٹیزن پورٹل پر شکایت کا اندراج کروایا تو سابق بیوروکریٹ کی سیٹیزن پورٹل پر شکایت کام کرگئی اور وزیراعظم عمران خان کی جانب سے فوری نوٹس لینے پر ان کا زمینی تنازعہ حل ہوگیا اور شہری کو 100 سال بعد زمین کا قبضہ واپس مل گیا۔ سابق فیڈرل ایڈیشنل سیکرٹری احسن ملک نے سیٹیزن پورٹل پر فوری شکایت کے ازالے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

5 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

5 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

5 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

5 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

5 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

6 hours ago