عمران خان کے مخالفین کیخلاف سارے اقدامات بغض وانتقام کا شاخسانہ ہے،نوازشریف

لندن(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے مخالفین کیخلاف سارے اقدامات بغض وانتقام کا شاخسانہ ہے، ایف آئی اے کو کسی مکروع فعل کا حصہ یا نیب بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔انہوں نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین کیخلاف عمران خان کے سارے اقدامات اس کے بغض وانتقام کا شاخسانہ ہے،وہ اپنے مخالفین کودبانا چاہتا ہے، ایف آئی اے کو اس اسکور کو سیٹل کرنے کیلئے استعمال نہیں ہونے دینا چاہیے،ایف آئی اے کو نیب بننے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے بلکہ ایف آئی اے کو ایف آئی اے ہی رہنا چاہیے، ایف آئی اے کو اس مکروع فعل کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے اور اپنے مخالفین کو اندھا دھند آنکھیں بند کرکے کچلنے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان اس میں کامیاب نہیں ہوگا لیکن سرکاری اداروں کو ابھی تک نیک نام ہے، ان کو اپنی نیک نامی کو بدنامی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ مزید برآں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد بجلی کی قیمت میں بڑھنے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پٹرول بم گرانے کے بعد اب بجلی 6 روپے سے زائد مہنگی کی جارہی ہے، عوام کو “مہنگا ترین وزیراعظم” قبول نہیں، عمران نیازی گھر جائے، عمران نیازی پٹرول، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں، عوام کی مزید بددعائیں نہ لیں، خدا کا خوف کریں، پہلے ہی پٹرول میں ظالمانہ اضافے سے آٹا چینی، کرائے سمیت ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ چکی ہے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت 12 روپے اضافے کے بعد پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں 4 روپے اضافہ عوام پر ایک اور ظلم ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے مفاد میں قانون سازی کرلیتی ہے لیکن عوام کے ریلیف کے لئے دوتہائی کا جھوٹ گھڑلیتی ہے،عمران نیازی اتحادیوں کو وزارتوں کا ریلیف دے سکتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کے لئے کچھ نہیں؟ رواں مالی سال کے سات ماہ میں خام تیل اور آئل امپورٹ بل 11.7 ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنا تباہی کا تسلسل ہے، انرجی امپورٹس میں 125 فیصد کا ہوشربا اضافہ باعث تشویش ہے، کاروباری برادری پریشان ، عوام بے حال اور حکمران حالت انکار میں ہیں، حکومت کو عالمی منڈی میں صرف اضافہ نظر آتا ہے، کمی نظر نہیں آتی، عوام کو ریلیف تو نہ مل سکا، پونے چار سال سے حکومت صرف بہانے اور پیسے بنارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کی نہ نیت رکھتی ہے نہ اہلیت، اس سے نجات سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے، ملک اور عوام کا معاشی دیوالیہ اور حکمرانوں کی آمدن میں اضافہ ہوچکا ہے، حکمران مہنگائی کو قابو کرنے کے بجائے مخالفین اور ناقدین کو قابو کرنے میں مصروف ہے جو افسوسناک ہے، عوام کا چولہا نہیں جل رہا بلکہ ان کا دل جل رہا ہے، عوام کی سانس بند کرنے والے اقتدار میں رہنے کا حق کھو چکے ہیں ، عوام صرف اور صرف عمران نیازی سے نجات چاہتی ہے، عوام کی خواہشات کو ہم پورا کریں گے۔

Recent Posts

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

10 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

18 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

34 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

38 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

50 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت بڑھانے کا معاملہ: پی ٹی آئی اور جے یو آئی نے سر جوڑ لیے

پارلیمان سے منظور ہونے والی ترامیم سے متعلق مشاورت ہوگی اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمان سے…

1 hour ago