اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیف جسٹس آف پاکستان نے انتظامی اورجوڈیشل اختیارات سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل نو کردی ہے، جسٹس قاضی فائزعیسیٰ لاءکلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ اور بلوچستان انسداد دہشتگردی عدالتوں کے نگران جج تعینات، جسٹس طارق مسعود اسلام آباد،جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب،جسٹس مظہرعالم خیبر پختونخوا اورجسٹس سجاد علی شاہ سندھ کو انسداد دہشتگردی عدالتوں کے مانیٹرنگ جج مقرر کردیا گیا .
ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے انتظامی اورجوڈیشل اختیارات سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل نو کر دی ہے، جس کے تحت چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال بلڈنگ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوں گے .
کمیٹی میں جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس سجاد علی شاہ شامل ہوں گے، بلڈنگ کمیٹی سپریم کورٹ کی عمارت ، ججز گیسٹ ہاوسز، لاجز کے معاملات کو دیکھے گی .
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بلوچستان کو انسداد دہشتگردی عدالت کے معاملات کے مانیٹرنگ جج مقرر کردیا ہے .
جسٹس طارق مسعود اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے مانیٹرنگ جج مقرر، جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے مانیٹرنگ جج مقرر، جسٹس مظہرعالم خیبر پختونخوا کی انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کے مانیٹرنگ جج مقرر، جسٹس سجاد علی شاہ سندھ کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے مانیٹرنگ جج تقرری کردی گئی . اسی طرح جسٹس قاضی فائزعیسیٰ سپریم کورٹ ریسرچ سینٹر افیئرز کمیٹی کے انتظامی جج تعینات ہوں گے .
سپریم کورٹ ریسرچ سینٹر افیئرز کمیٹی میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ بھی شامل ہیں . جسٹس قاضی فائز عیسیٰ لاءکلرک پروگرام کمیٹی کے سربراہ مقرر ہوں گے جبکہ لاء کلرک پروگرام کمیٹی میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل بھی شامل ہوں گے . دو رکنی کمیٹی لاء کلرکوں کی تقرریوں کی سفارشات کرے گی . جسٹس قاضی فائز ایڈوکیٹ آن ریکارڈ ان انرولمنٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی تعینات کردیے گئے . کمیٹی میں جسٹس مقبول باقر ، جسٹس یحیٰ آفریدی اور جسٹس قاضی امین بھی شامل ہوں گے .