دین میں چار نہیں بلکہ 17 شادیوں کی اجازت ہے، عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ کو پہلو میں بٹھا کر بتا دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)اینکر پرسن عامر لیاقت کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے کہا ہے کہ انہوں نے منہ دکھائی میں شوہر سے حج اور ساس سسر کے دیدار کی شرط رکھی تھی . معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عامر لیاقت حسین کو ٹی وی پر دیکھا تھا، عامر لیاقت انہیں رمضان ٹرانسمیشن میں شو کرتے ہوئے سب سے اچھے لگتے تھے .

بچپن میں جب روتی تھیں تو ٹی وی پر عامر لیاقت کا شو دکھا کر چپ کرایا جاتا تھا . سیدہ دانیہ نے کہا کہ مجھے صرف نام

بتایا گیا تھا کہ عامر لیاقت سے تمہاری شادی ہورہی ہے . جب یہ میرے سامنے آئے تو مجھے یقین نہیں ہورہا تھا کہ یہ عامر لیاقت ہیں، ایسا لگتا تھا کہ لوگ بس مذاق کررہے ہیں کہ عامر لیاقت کے ساتھ تمہاری شادی ہورہی ہے . سیدہ دانیہ نے کہا کہ منہ دکھائی میں عامر لیاقت سے دو چیزیں مانگیں تھیں ایک حج اور دوسرا ساس سسر سے ملاقات . عامر لیاقت سے متعلق سیدہ دانیہ نے بتایا کہ شوہر نے انہیں سب سے پہلے تم دینا ساتھ میرا گا کر سنایا تھا . سیدہ دانیہ نے بتایا کہ عامر لیاقت نے انہیں بریانی، کھیر اور قورمہ بناکر کھلایا . تحفے کے حوالے سے سیدہ دانیہ نے بتایا کہ انہیں گاڑی بھی ملی ہے لیکن اس کا نام انہیں نہیں معلوم، جس پر عامر لیاقت حسین نے بتایا کہ انہوں نے اہلیہ کو ٹویوٹا کمپنی کی گاڑی تحفہ کی ہے . ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ دین میں 17 شادیوں کی اجازت ہے اس موقع پر جب یہ بات وہ کر رہے تھے تو ان کی تیسری اہلیہ دانیہ بھی ان کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھیں .

. .

متعلقہ خبریں