ایم کیو ایم پاکستان کے سہیل منصور رابطہ کمیٹی سے مستعفی

کراچی (قدرت روزنامہ) متحدہ قومی موؤمنٹ پاکستان کے رہنما سہیلل منصور نے رابطہ کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے اہم رہنما خواجہ سہیل منصور نے پارٹی کی پالیسیز سے اختلاف کرتے ہوئے کنونیئر رابطہ کمیٹی خالد مقبول کو اپنا استعفٰی بھجوا دیا ہے۔ سہیل منصور نے استعفے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کےلیے کچھ کر نہیں پارہے پھر بھی وفاق کا حصّہ ہیں، ایسے حالات میں رابطہ کمیٹی کا رکن نہیں رہ سکتا۔
سہیل منصور کا کہنا تھا کہ کراچی کے لیے چار برس کے دوران وفاق اور صوبے سے کیا لے پائے؟ وفاق میں شامل ہونے کے باوجود شہر قائد کے مسائل حل نہیں ہو پا رہے۔ خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ کراچی کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں اسی لیے رابطہ کمیٹی کی کرسی پر بیٹھنے کا حق نہیں، ہمیں عوام میں جانا ہے، عوام کے سوالوں کا کیا جواب دیں گے۔

خیال رہے کہ سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی نشست پر ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے سہیل منصور بھی اُمیدوار تھے۔

جبکہ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے مئیر کراچی وسیم اختر نے سیاسی حالات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور کہا کہ میں آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے؟ دوران پروگرام وسیم اختر کا کہنا تھا کہ خلائی مخلوق نہ ہوتی تو پی ٹی آئی کو کراچی سے 14 سیٹیں کبھی نہ ملتیں۔ قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ایم کیو ایم نے مزید وزارتیں لینے سے انکار کر دیا تھا۔
حکومت کی سب سے بڑی حلیف جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے حکومت کو صاف کہہ دیا ہے کہ مزید وزارتیں نہیں لے گی کیونکہ حکومت کی اس ساکھ میں وہ اس کا زیادہ بوجھ نہیں اٹھا سکتی۔ باخبر ذرائع نے قومی اخبار دی نیوز کو بتایا کہ حال ہی میں ایم کیوایم کو مزید وزارتوں کی پیشکش کئی گئی تھی مگر ایم کیوایم پاکستان کا یہ جواب تھا کہ وہ پہلے ہی حکومت کا بھاری بوجھ آٹھائے ہوئے ہے اور انہیں تنقید کا سامنا ہے۔

Recent Posts

شہزاد رائے نے اپنی اصل عمر بتا کر سب کو حیران کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…

2 mins ago

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

23 mins ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…

29 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

29 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

34 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

34 mins ago