عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا نیا بیان سامنے آگیا

(قدرت روزنامہ)گزشتہ کچھ ہفتوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور کا ایک نیا بیان منظر عام پر آیا ہے .

اپنے ٹوئٹر پیغام میں طوبیٰ انور نے لکھا کہ زندگی کی کڑکتی دھوپ میں ایک سایہ دار درخت کی طرح ماں باپ کی ٹھنڈی چھاؤں ہمیں محفوظ رکھتی ہے .

انہوں نے مزید لکھا کہ میری حیات کی خوش قسمتی یہ ہے کہ میرے ماں باپ میرے ساتھ ہیں .

ساتھ میں اپنے والدین کی تصویرشئیر کرتے ہوئے انہوں نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ تمام لوگوں کے ماں باپ کو صحت دے .

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری بیوی کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں، تاہم شوہر کی تیسری شادی کے بعد انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی .

طوبیٰ نے خلع کے بعد اپنی پہلی  پوسٹ میں قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی تھی .

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’جو لوگ پاک دامنوں، بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے . ‘

اِنَّ الَّذِيۡنَ يَرۡمُوۡنَ الۡمُحۡصَنٰتِ الۡغٰفِلٰتِ الۡمُؤۡمِنٰتِ لُعِنُوۡا فِى الدُّنۡيَا وَالۡاٰخِرَةِۖ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌۙ 

جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اوران کے لیےبڑا عذاب ہے –

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی تھی .

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا .

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں