بھارتی ریسلر گریٹ کھالی کا اصل نام کیا ہے اور وہ کتنی روٹیاں کھاتے ہیں، نجی زندگی کی وہ باتیں جو شاید آپ کو معلوم نہیں

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا بھر میں دی گریٹ کھالی کے نام سے مشہور
انڈین ریسلر کا اصلی نام بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں، ان کا اصلی نام دلیپ سنگھ رانا ہے، دلیپ سنگھ رانا ریسلنگ میں آنے سے پہلے پنجاب پولیس میں تھے۔ ان کا سینہ 63 انچ کا ہے جو ورلڈ ریکارڈ ہے، ان کی ہائٹ 7فٹ 1 انچ ہے، اور ان کا ویٹ 157کلو گرام ہے۔wwe ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپین دی گریٹ کھالی نے اپنی آٹو بائیوگرافی میں بتایا کہ وہ ڈیلی لگ بھگ 500 گرام ڈرائی فروٹ، تین کلوگرام چکن اور 30روٹیاں کھاتے ہیں اور اس کے علاوہ وہ 5 لٹر دودھ بھی پیتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریسلر شراب بالکل بھی نہیں پیتے اور ڈرگزکے معاملے میں بھی اب تک کبھی پکڑے نہیں گئے، یہ بھی کہاجاتاہے کہ وہ سموکنگ تک نہیں کرتے۔ دلیپ سنگھ رانا کا نام دی گریٹ کھالی ہندو دیوی ماتا کالی کے نام پر پڑا ہے ، وہ دنیا بھر میں ریسلنگ کے سب سے لمبے کھلاڑی ہیں اور اپنے قد کی وجہ سے ہی ہمیشہ حریف کھلاڑی پر بھاری پڑتے ہیں۔دلیپ سنگھ رانا ایک کسان تھے اور اپنے باپ کے ساتھ کھیتی باڑی کیا کرتے تھے لیکن پہلی بار 7اکتوبر 2000ءکو انہوں نے پرو ریسلنگ کی دنیا میں قدم رکھا۔کھالی کو بچپن سے ایکرو میگالن نام کی بیماری ہے جس کی وجہ سے ان کا جسم اس قدر بڑھ گیا، اسی بیماری کی وجہ سے ان کی آواز بھی غیرمعمولی ہے ۔کھالی نے یہ مانا بھی ہے کہ انہیں اپنے لمبے قد کی وجہ سے انہیں شرم بھی آتی تھی، وہ پولیس نوکری کے دوران باڈی بلڈنگ کیا کرتے تھے اور اسی وجہ سے وہ 1997اور 1998 کے مسٹر انڈیا رہ چکے ہیں۔وہ بتاتے ہیں کہ اپنے کیریئر کے شروعات میںکافی مالی مشکلات تھیں ،ایک وقت وہ بھی تھا جب وہ سڑک کے کنارے پتھر توڑا کرتے تھے اور اسی دوران پولیس آفیسر این ایس بھلر کی نظر ان پر پڑی تھی اور وہ پنجاب پولیس میں آگئے ۔گریٹ کھالی نے2001ءمیں برین اونگ نام کے ایک ریلسر کے ساتھ میچ میں جب کھالی نے انہیں اٹھا کر پٹخا تو برین اونگ کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی جس پر اونگ کے گھر والوں کو اس پروموشنل ایونٹ کمپنی نے 1.3ملین ڈالر کا معاوضہ دیا تھا۔ انڈرٹیکر کے کریئر کا سب سے خطرناک میچ 2006 میں کھالی کے ساتھ رہا تھا۔ اس فائٹ کے لیے گریٹ کھالی نے انڈرٹیکر نے چیلنج دے کر پیٹا تھا۔ سال 2007-08 میں کھالی نے ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپین شپ کا خطاب جیتا۔ اس دوران انہوں نے شون مائیکل کے ساتھ ساتھ کئی پہلوانوں کو ہرایا۔ انڈرٹیکر کے علاوہ کھالی کا مقابلہ کئی اوربڑے پہلوانوں جیسے جان سینا، کین اور بگ شو کے ساتھ ہوچکا ہے۔آپ کو یہ بات جان کر حیرانگی ہوگی کہ کھالی معذوروں کی کیٹگری میں آتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ 2009 کے پیرا اولمپک میں انہیں برانڈ ایمبیسیڈر بنایا گیا تھا۔ کھالی بالی ووڈ اور ہالی ووڈکی فلموں میں بطور اداکار کام کرنے کے علاوہ بگ باس کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔ 2012ءمیں آپریشن کروانے کے لیے کھالی نے ریسلنگ کو الوداع کہہ دیا تھا اور اس وقت وہ بھارت میں سکون کی زندگی جی رہے ہیں۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago