(قدرت روزنامہ)ہمیں یہ پاک ملک دلوانے والےعظیم ہیرو قائداعظم محمد علی جناح
تو آج دنیا میں نہیں لیکن پاکستان بننے کے بعد پہلی مرتبہ انہیں سیلیوٹ کرنے والے فوجی جوان آج بھی زندہ ہیں۔ لیکن اب یہ بہت زیادہ ضعیف ہو گئے ہیں اور چکوال کے علاقے کریالہ میں رہائش پذیر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب قائداعظم محمد علی جناح پہلی مرتبہ کراچی میں ملیر کینٹ آئے تو پہلا سیلیوٹ میں نے انہیں کیا۔ یہ وہ موقع تھا جب پاکستان بننے کے بعد قائد اعظم نے پانچویں ہیوی اے رجمنٹ کا جائزہ لیا تو اس وقت قوم کے اس سپوت نے رائل سیلیوٹ قائد اعظم کو پیش کیا تو اس وقت ہمارا کرنل ایک انگریز تھا جس نے مجھ سے بعد میں پوچھا کہ تم نے انہیں رائل سیلیوٹ کیوں دیا، ان کے اس سوال پر میں نے کہا کہ یہ ہمارے ملک کا سربراہ ہے۔ اور اس سے پہلے بھی میں نے وائسرائے ہند کو 2 مرتبہ یہ رائل سیلیوٹ پیش کیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تو ملک کے حکمران کو جس طرح گارڈ آف آنر پیش کیا جاتا ہے اس طرح پہلے نہیں ہوتا تھا بلکہ پہلے تو گارڈ آف آنر میں تو 9 سپاہی، 1 حولدار اور 1 نائب صوبیدار شامل ہوتا تھا ۔ اس کے علاوہ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ میں نے تو جب قائداعظم بحثیت گورنر جنرل گورنر ہاؤس سے باہر نکلے تو مجھے معلوم نہیں تھا تو میں نے گیٹ پر کھڑے سنتری سے کہا کہ جو بھی گیٹ پر ائے اسے وہیں روک لینا ، میں چیک کروں گا اور پھر گاڑی اندر جائے گی تو اس اثنا میں قائد اعظم صاحب باہر سے آ گئے ۔ پھر کیا تھا اسی طرح ہوا ان کی بھی گاڑی روک لی گئی تو جب میں نے ان سے کہا کہ اپنی شناخت کروائیں تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں محمد علی جناح ہوں اس ملک کا گورنر جنرل ۔ اس بات کے جواب میں میں نے کہا کہ جناب کوئی بھی آ سکتا ہے یہاں اس طرح ۔ سیکیورٹی کا مسئلہ ہے اور یہ میری ڈیوٹی ہے تو انہوں نے شناخت کروا دی ۔ اور میری کارکردگی سے اتنا متاثر ہوئے کہ ملٹری سیکریٹری سے کہا پتا لگاؤ یہ کس یونٹ کا نوجوان ہے اسے مبارکباد دو، آج میں ملک کی فوج سے انتہائی خوش ہوں، ہر کسی کو چیک کر کے اندر بھیج رہی ہے، انہوں نے تو مجھ پر بھی اعتبار نہیں کرتی اور اپنا فرض نبھاتی ہے۔ یہ ضعیف بابا جی برٹش آرمی میں 1 جنوری سن 1941 کو بھرتی ہوئے تھے ۔انہوں نے 3 جنگیں لڑیں جس میں دوسری جنگ عظیم، 1965 کی جنگ اور پھر 70 میں ہونے والی جنگ کشمیر کے محاز پر لڑی۔
لاہور (قدرت روزنامہ) فرح اقرار ایک مشہور اور باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن میزبان اور سابق…
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ رشامی ڈیسائی نے انکشاف کیا ہے کہ جب وہ 16 برس…
ممبئی (قدرت روزنامہ) پاکستانی سوشل میڈیا اسٹارز ایک کے بعد ایک ”ڈیٹا بریچ“ کا شکار…
مصر (قدرت روزنامہ)سالانہ کروڑوں روپے کی پُرکشش تنخواہ اور باس کی ٹینشن سے نجات، ایسی…
لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی پہلی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت نے 190ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی حاضری سے…