الجیئرز(قدرت روزنامہ) شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں نقاب اور سکارف پہننا اور میک اپ کرنا بھی تین منشیات سمگلروں کے کام نہ آیا، پولیس نے تینوں کو دھر لیا . میل آن لائن کے مطابق تینوں منشیات سمگلروں نے پولیس سے بچنے کے لیے نقاب پہن رکھے تھے اور اپنا حلیہ خواتین جیسا بنانے کے لیے بھاری میک اپ کر رکھا تھا .
ملزمان روپ بدل کر الجیریا سے منشیات دبئی سمگل کر رہے تھے تاہم پولیس نے ان کی حرکات کو مشکوک گردانتے ہوئے پوچھ گچھ کی اور گرفتار کر لیا . پولیس کی طرف سے ان کی گرفتاری کے وقت کی اور بعد ازاں میک اپ اتروانے کے بعد کی تصاویر جاری کی گئی ہیں .
پہلی تصاویر میں تینوں پہنچانے ہی نہیں جا سکتے کہ وہ مرد ہیں یا خواتین . تینوں ملزمان نے چہرے کے صرف ان حصوں پر میک اپ کر رکھا تھا جو سکارف اور نقاب سے نظر آ رہے تھے . نقاب کے نیچے ان کے چہروں پر ہلکی داڑھیاں تھیں، چنانچہ نقاب اترتے ہی ان کی اصلیت سامنے آ گئی .
. .