بھاری میک اپ، سکارف اور نقاب کے باوجود انتہائی خطرناک سمگلر پکڑے کیسے گئے؟

الجیئرز(قدرت روزنامہ) شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں نقاب اور سکارف پہننا اور میک اپ کرنا بھی تین منشیات سمگلروں کے کام نہ آیا، پولیس نے تینوں کو دھر لیا۔ میل آن لائن کے مطابق تینوں منشیات سمگلروں نے پولیس سے بچنے کے لیے نقاب پہن رکھے تھے اور اپنا حلیہ خواتین جیسا بنانے کے لیے بھاری میک اپ کر رکھا تھا۔ 

ملزمان روپ بدل کر الجیریا سے منشیات دبئی سمگل کر رہے تھے تاہم پولیس نے ان کی حرکات کو مشکوک گردانتے ہوئے پوچھ گچھ کی اور گرفتار کر لیا۔ پولیس کی طرف سے ان کی گرفتاری کے وقت کی اور بعد ازاں میک اپ اتروانے کے بعد کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔ 

پہلی تصاویر میں تینوں پہنچانے ہی نہیں جا سکتے کہ وہ مرد ہیں یا خواتین۔ تینوں ملزمان نے چہرے کے صرف ان حصوں پر میک اپ کر رکھا تھا جو سکارف اور نقاب سے نظر آ رہے تھے۔ نقاب کے نیچے ان کے چہروں پر ہلکی داڑھیاں تھیں، چنانچہ نقاب اترتے ہی ان کی اصلیت سامنے آ گئی۔ 

Recent Posts

تحریک انصاف کے 4 بڑے مطالبات کیا ہیں ۔۔۔؟ اسد قیصر نے تفصیلات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق…

5 hours ago

میں پارٹی کے عہدے سے مستعفی ہوا ہوں، زین قریشی کا بیان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما زین قریشی نے کہا ہے کہ…

6 hours ago

لاہور ایئر پورٹ سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام آئس ہیروئن برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)علامہ اقبال ایئر پورٹ پر دبئی کے مسافر کے قبضے سے اڑھائی کلو گرام…

7 hours ago

بیوی کو بوسہ دینے کی ویڈیو پر فیصل قریشی کو سوشل میڈ یا صارفین کی تنقید کا سامنا

کراچی(قدرت روزنامہ)سینیئر اداکار فیصل قریشی کی اہلیہ ثنا فیصل کی جانب سے حال ہی میں…

7 hours ago

محمد رضوان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کی وجہ بتا دی

گابا(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے بعد…

7 hours ago

وزیر اعلیٰ کا مظفر آباد میں مسافر وین حادثے پر اظہار افسوس

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مظفر آباد میں مسافر وین…

7 hours ago