پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی ناقص پرفارمنس پر کرس گیل بھی میدان میں آگئے، عجب خواہش کا اظہار کردیا

جمیکا(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کرکٹر کرس گیل نے پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہو کر اگلے سیزن میں ٹیم کا کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا . مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ پی ایس ایل والو، اگلے سیزن میں کراچی کنگز کا کوچ میں ہوں گا اور اس میں کوئی دو رائے نہیں .

واضح رہے کہ پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز نے اب تک آٹھ میچوں میں مسلسل شکست کے بعد صرف ایک میچ ہی جیتا جس سے کراچی کے فینز افسردہ ہو گئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں