ساحل و سائل کی بات کرنے والے آج کیوں خاموش ہیں، تھک کر واپس جاؤں گا حکومت کی خام خیالی ہے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ساحل وسائل کی بات کرنے والے آج کیوں خاموش ہیں صوبائی حکومت جان بوجھ کر کچی میں قتل ہونے والے بے گناہ افراد کے قاتلوں کو گرفتاری کی بجائے انہیں تحفظ دے رہے ہیں بلوچستان اسمبلی اجلاس میں بھرپور طور پرشرکت کرکے اپنا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کرؤنگا وزیراعلیٰ سمیت حکومت میں شامل وزراء کا خیال ہے کہ میں تھک کر واپس جاؤں گا یہ ان کی خام خیالی ہے وزیراعظم کی خاموشی معنی خیز ہے اگر مجھے انصاف نہیں مل رہاہے تو پھر باقی عوام کا خداہی حافظ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے اور دھرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ تین ماہ گزرنے کے باوجود کچی میں قتل ہونے والے بے گناہ افراد کے قاتل گرفتار نہیں ہوسکے وزیراعلیٰ سمیت ہمارے پارٹی کے وزراء نے بھی ہمارے پاس آنے کی زحمت نہیں کی اس سے قبل ہم نے کوئٹہ سندھ قومی شاہراہ کو بولان کے مقام پر بند کردیا لیکن اس کے باوجود حکومت ٹھس مس نہیں ہوئی مجبوراً بلوچستان اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا ہے وزراء کا خیال ہے کہ میں تھک کر واپس چلا جاؤنگا یہ ان کی خام خیالی ہے کچی واقعے میں ملوث قاتل سرعام پھررہے ہیں انہیں کوئی گرفتار نہیں کررہاہے سردار یار محمد رند کا مزید کہنا تھا کہ قاتلوں کو وزراعلیٰ ہاؤس کی حمایت حاصل ہے جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے اور ہمیں انصاف نہیں ملتا ہم اپنا دھرنا جاری رکھے گے انہوں نے کہا کہ میں نے اس صوبے کے خلاف کوئی ایسا عمل نہیں کیا جس پر مجھے پچھتانا پڑے سردار یار محمد رند نے کہا کہ میں وزارت یا فندز کیلئے دھرنے پر نہیں بیٹھا بلکہ انصاف کیلئے دھرنے پر بیٹھا ہوں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

19 mins ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

29 mins ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

44 mins ago

ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…

51 mins ago

قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملہ، دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے 7 جوان شہید

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسزکی پوسٹ پر حملے میں دہشت گردوں…

60 mins ago

حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز…

1 hour ago