لسبیلہ(قدرت روزنامہ)حب گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 17 پر ناکارہ بحری جہاز میں کام کے دوران آتشزدگی جہاز میں کٹائی کا عمل جاری تھا کہ آگ بھڑک اٹھی عینی شاہدین کے مطابق کام کے دوران آٹھ سے دس مزدور کام کر رہے تھے جنوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی زرائع کے مطابق بعد ازاں آگ پر قابو پالیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں آتشزدگی کہ واقعے کے بعد محکمہ ماحولیات ضلع لسبیلہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمران سعید کاکڑ نے پلاٹ17 پر کام بند کروایا گیا .
..