(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے دستبردار ہونے والے آسٹریلوی کرکٹر جیمز فوکنر کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جیمز فوکنر کے بیان پر مایوسی ہوئی جنہوں نے پاکستان کی مہمان نوازی اور ایونٹ کے لیے کیے گئے انتظامات کا جواب الزامات سے دیا۔
واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ رہے اور اپنی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے۔
جیمز فوکنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہمیں پی ایس ایل کی انتظامیہ یکساں طور پر ہر کھلاڑی کو برابر عزت دیتی ہے اور ادائیگیاں کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہوتیں۔
اسٹار آل راؤنڈر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان، پاکستان کرکٹ اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کے برانڈ کو داغدار کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برف باری سے سردی کی…