صبا قمر کب اور کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ انوشے اشرف کا انکشاف

(قدرت روزنامہ)حال ہی میں پاکستانی اداکارہ و ماڈل انوشے اشرف ٹو بی اونسٹ شو میں شریک ہوئیں جس میں انہوں نے بتایا کہ صبا قمر جلد شادی کرنے والی ہیں۔

سابق وی جے، ماڈل و اداکارہ انوشے اشرف حال ہی میں ’ٹو بی آنیسٹ‘ شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اداکاری سمیت ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی کھل کر باتیں کیں۔

شو میں بات چیت کے دوران انوشے اشرف نے صبا قمر کے بارے میں انکشاف کیا کہ اداکارہ جلد شادی کرنے والی ہیں اور وہ کس سے شادی کر رہی ہیں انوشے اُن کے ہونے والے ساتھی کو بھی جانتی ہیں۔

تاہم انہوں نے صبا قمر کی شادی اور ہونے والے شریک سفر سے متعلق مزید کوئی وضاحت نہیں کی۔

اپنی شادی سے متعلق کئے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ دو سال تک ان کا شادی کا ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی ان کے گھر والے ان سے شادی کا کہتے ہیں۔

اپنے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انوشے کا کہنا تھا کہ کچھ سال قبل تقریبا ان کی شادی ہونے والی تھی مگر عین وقت پر انہوں نے ہونے والے شوہر سے تعلقات ختم کرلیے۔

انوشے اشرف کے مطابق تعلقات ختم کرنے پر ابتدائی طور پر انہیں افسوس بھی ہوا، تاہم بعد میں انہوں نے شکرانے ادا کیے کہ انہوں نے شادی سے قبل ہی تعلقات ختم کیے۔

تاہم اداکارہ نے اپنے ماضی میں ہونے والے ممکنہ شریک حیات سے تعلقات کیوں ختم کیے اور وہ کون تھے اس حوالے سے انہوں نے کچھ نہیں بتایا۔

انوشے نے ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے حوالے سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا، انوشے کا کہنا تھا کہ اگر انہیں پچاس لاکھ روپے کی پیش کش کی جائے تو بھی وہ ڈراما نگار خلیل الرحمٰن قمر کے لکھے کسی ڈرامے میں کام نہیں کریں گی۔

شادی ہوتے ہوتے رہ گئی، انوشے اشرف—اسکرین شاٹ

اسکرین پر کم دکھائی دینے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انوشے نے کہا کہ انہیں اچھے کرداروں کی پیش کش نہیں ہو رہی، اس لیے وہ اسکرین پر کم دکھائی دیتی ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

5 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

6 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

6 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

6 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

6 hours ago